28 جنوری 2015 - 06:12
پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی

پاکستان کی فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جیٹ طیاروں نے دتہ خیل کے علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائی میں چھہتر دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کارروائی میں دہشتگردوں کے چھ ٹھکانے، اسلحہ کا ذخیرہ اور دھماکا خیز مواد سے بھری سات گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں فضائی کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران دس شدت پسند مارے گئے۔ واضع رہے کہ خیبر ایجنسی اور وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جس کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کئے جا چکے ہیں۔

.......

/169